حیدرآباد۔27۔مارچ (اعتماد نیوز)سپریم کورٹ نے آج بد عنوانی کے الزامات کے بعد بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے سرینواسن کی جگہ معروف کرکٹر سنیل گواسر کے تقرر
کرنے کئ سفارش کا فیصلہ صادر کیا۔ چنانچہ سنیل گواسکر نے اس عہدہ پر فائز ہونے کے لئے مثبت انداز میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس بھروسے کے ساتھ انہیں یہ کام سونپا گیا وہ اس بھروسے کا وفا کرینگے۔